اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا بھر کے عیسائیوں، خاص طور پر پاکستانی عیسائی کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیسائی اور دوسری اقلیتیں پاکستان کے مساوی شہری ہیں اور آئین پاکستان نے ان کے حقوق کو مکمل تحفظ دیا ہے۔ ایسٹر پر مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ایسٹر کا اصل پیغام پیار اور خوشی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر ہمیں حضرت مسیح کے محبت، عفو، اور بھائی چارے کے آفاقی پیغام کی یاد دلاتا ہے جو دنیا میں امن اور ہم آہنگی لانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ صدر مملکت نے عیسائی برادری کی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں کی گئی خدمات کو سراہا.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments