262271 7216906 updates 1

وزیراعظم کا کورونا کی وبا پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھنے کا فیصلہ، وزیراعظم کے یواین سیکرٹری جنرل سےاپیل کے وڈیوپیغام کی رکارڈنگ کی جارہی ہے، وزیراعظم کی خط،وڈیوپیغام میں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کرنےکی اپیل کی ہے.
پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک کوروناسےنمٹنےمیں مصروف ہیں، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے قرضے ری شیڈول کیے جائیں، ترقی پذیرممالک کی استطاعت نہیں کہ قرض کی ادائیگی بھی کریں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا وڈیو پیغام کچھ دیر بعد سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  مردان میں نوجوان کی نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی