Screen Shot 2020 04 13 at 6.11.39 PM

15تاریخ کے بعد کیا کرنا ہے فیصلہ کل ہو گا – وفاقی وزیراسدعمر

اسلام آباد : وفاقی وزیراسدعمر کی میڈیابریفنگ،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 15تاریخ کے بعد کیا کرنا ہے فیصلہ کل کو آرڈی نیشن کمیٹی میں کیاجائےگا،کل نیشنل کمانڈسینٹرکی میٹنگ ہوگی،تمام وزرائےاعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے،کل این سی سی کے اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،تمام فیصلےمشاورت سےکریں گے.

مزید پڑھیں:  بجلی ایک روہے 74پیسے فی یونٹ مزید مہنگی، اعلامیہ جاری

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نےمجموعی صورتحال میں ذمہ داری کامظاہرہ کیا،کاروباری حضرات کےہاں کام کرنےوالےملازمین کی صحت کی ذمہ داری بھی ان کی ہوگی،ہم چاہتےہیں کاروبارذمہ داری کےساتھ چلے،حکومت گائیڈلائنزدےگی اس کےمطابق کاروبارہوگا،پاکستان میں تمام شعبوں کوبندکرنےسےمسائل پیداہونےکاخدشہ ہے.

مزید پڑھیں:  مطالبات منظوری کی یقین دہانی پر لکی پولیس کا دھرنا ختم