EVtfcl7XgAEV4fe

صدر مملکت نے قلیوں میں پاکستان بیت المال کی جانب سے راشن تقسیم کیا۔

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کورونا اور لاک ڈاون کے باعث ٹرینوں کی بندش ہونے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر بے روزگار ہونے والے قلیوں میں پاکستان بیت المال کی جانب سے راشن تقسیم کیا۔

مزید پڑھیں:  ووٹ کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی بھی موجود تھے ۔ تقریب کا اہتمام راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی