خیبر پختونخوا میں کورونا ٹیسٹ

خیبر پختونخوا میں روزانہ 15 ہزار کورونا ٹیسٹ کا نیا ہدف

صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کی ٹیسٹنگ کیلئے یومیہ 15 ہزار نمونے جمع کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے اضلاع کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے منسلک کردیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام اضلاع کو یومیہ ہدف اور لیبارٹریز کے بارے میں فہرست ارسال کردی گئی ہے جس کی روشنی میں نئی منصوبہ بندی کے تحت پیش رفت کی جائے گی ۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں تمام اضلاع کیلئے ٹیسٹنگ کا نیا ہدف مقرر کیا گیا ہے پشاور کیلئے یومیہ 24 سو، مردان کیلئے 12 سو، صوابی کیلئے 990، کوہاٹ کیلئے 850 اور نوشہرہ کیلئے یومیہ 990 نمونے جمع کرنے کا ہدف ہے ڈی آئی خان میں 1060 ، ہری پور میں 850 ، بنوں میں 450 اور چارسدہ میں یومیہ 990 نمونے جمع کرنے اور ایبٹ آباد کیلئے یومیہ 420 کا ہدف رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

ذرائع کے مطابق شانگلہ، پشاور، اورکزئی، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، مردان، مانسہرہ، ملاکنڈ، لکی مروت، ہنگو، کوہاٹ، چترال لوئر، چترال اپر، کرک، خیبر ، بٹ گرام، بونیر، چارسدہ، ڈی آئی خان، باجوڑ ، ٹانک اور ضلع کرم سے جمع کئے گئے نمونے ٹیسٹنگ کیلئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور بھجوائے جائیں گے ایبٹ آباد، کوہستان لوئر، کوہستان اپر،کولائی پالس اور تورغر سے جمع کئے گئے نمونے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد، جنوبی وزیرستان کے نمونے ڈی آئی خان لیب کو ارسال کرنے، سوات سے لئے گئے سوات پبلک ہیلتھ لیبارٹری اور صوابی سے لئے گئے نمونے باچا خان میڈیکل کالج مردان کو بھیجے جائیں گے دیر لوئر اور اپر دیر اضلاع کے نمونے ٹیسٹنگ کیلئے تیمرگرہ لیبارٹری اور بنوں سے جمع کئے گئے نمونے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال میں تجزیہ کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا