جاوید اقبال کورونا

چیئرمین نیب جاوید اقبال کورونا میں مبتلا

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال بھی کورونا کی پانچویں لہر کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ترجمان نیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کورونا کا شکار

خیال رہے ملک بھر میں کورونا کے وار ایک بار پھر تیزی سے جاری ہیں، ایک ہفتہ قبل میاں شہباز شریف کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں  قرنطینہ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا