اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز

اسلام آباد یونائیٹڈ آج ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آپس میں ٹکرائینگے۔

پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جو کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

خیال رہے ملتان سلطانز نے اس سیزن میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتحیاب رہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے اور جیت حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔