گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز

ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا

پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے اور ماسک کے استعمال کی پابندی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کورونا کے پھیلائو میں مزید خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام مسافر گاڑیوں میں 70فیصد مسافروں کو بٹھانے کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کی جانب سے تمام سی اور ڈی کلاس بس سٹینڈز کو کورونا ایس او پیز کی پابندیوں پر عملدر آمد کی ہدایت کی گئی تھی جس کے تحت مسافر گاڑیوں میں 70فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہے جبکہ مسافروں کا ماسک کا استعمال لازمی ہے جبکہ دوران سفر خوراک پر بھی پابندی عائد ہے تاہم پشاور کے تمام اڈوں پر ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں ہورہا ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھی اس زمرے میں کسی قسم کی کاروائی نظر نہیں آرہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف