پشاور میں گھی کی قیمتوں

پشاور، ایک ماہ کے دوران گھی کی قیمتوں میں تین بار اضافہ

پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے انتہائی ضرورت کی اشیاء بھی شہریوں کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔ دوسری اشیاء کی مانند گھی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ایک ماہ کے دوران گھی قیمتوں میں تین بار اضافہ ہوا ہے لوکل گھی 330روپے سے 370روپے تک ہو گیا ہے ڈالڈا 350روپے فی کلو سے 390روپے فی کلو ہوگیا ہے شمع فی کلو 370سے 400روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

اس طرح آئل کی قیمتوں میں بھی پچاس روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہو گیا ہے اشرف روڈ ، ہشت نگری ، رامپورہ ، فقیر آباد، جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر بڑے بڑے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد متوسط اور کم تنخواہ دار ملازمین پر ایک اور قیامت گر گئی ہے گھی ، آئل ، چائے ، آٹا وغیرہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہو ا ہے جس کے باعث عام صارفین بری طور پر متاثر ہو ئے ہیں جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی ، آئل ، آٹا نایاب ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش