جاوید لطیف

نواز شریف چند ہفتوں میں پاکستان آجائیں گے: جاوید لطیف کا دعویٰ

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جویریہ ظفر نے شوہر کیخلاف گولی مارنے کا مقدمہ درج کر دیا

مزید پڑھیں:  ملک میں انارکی نہیں چاہتے، عدم تشدد کی پالیسی زیادہ طاقتور ہے، اسد قیصر

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان دہشتگرد حملہ، سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کا تھا۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ خود سے پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ انہیں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے جو ہوسکے گا حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ: گندم کے نئے نرخ بارے وفاق سے جواب طلب

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے بونڈ کی شرط رکھی تھی اور اب نواز شریف کی منزل جیل ہے۔