بلوچستان دہشتگرد حملہ

بلوچستان دہشتگرد حملہ، سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جویریہ ظفر نے شوہر کیخلاف گولی مارنے کا مقدمہ درج کر دیا

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کی اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار مسلح افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید دیکھیں :   صوابی میں کار پر فائرنگ،ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق، تین زخمی