شیخ رشید طالبان

شیخ رشید کا طالبان سے سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان طالبان کی حکومت سے اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کے روز جاری اپنے بیان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدان افسردہ

یہ بھی پڑھیں: گھبرانے کا وقت آچکا ہے، بلاول زرداری کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے۔