عمر امین گنڈا پور نااہل

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، وفاقی وزیر کے بھائی نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی تحصیل مئیر کے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق علی امین گنڈا پور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسمعیل کے جانے پر پابندی ختم کر دی گئی ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو فیملی تقریبات میں جانے کی اجازت دے دی ہے تاہم انہیں انتخابی مہم سے روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف

یہ بھی پڑھیں:آئندہ خلاف ورزی نہیں کروں گا، مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے: علی امین گنڈاپور

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پورنے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے تحصیل میئر کے امیدوار ہیں۔