ارتغرل کے شوہر نے دوسری طلاق

ارتغرل اداکارہ کے شوہر نے دوسری بار طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ بُرچو کیرتلی کی دوسری طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں گوکچے خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بُرچو کیرتلی کے شوہر نے مبینہ طور پر دوبارہ طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایاعلی نے اپنی بھابھی کو دنیا کی خوبصورت لڑکی قرار دیدیا

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر سنان اکچل نے اس بنیاد پر طلاق کی درخواست دائر کی ہے کہ شادی کی بنیاد ہل گئی تھی۔

واضح رہے کہ بُرچو کیرتلی اور سنان اکچل گزشتہ سال فروری میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ گزشتہ سال 22 فروری کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ اور سنان دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

ان کی پہلی شادی دسمبر 2018 میں ایمسٹرڈیم میں ہوئی جو نو ماہ تک جاری رہی اور 2019 میں پہلی بار ان دونوں کے درمیان طلاق ہوئی۔