وزیر اعظم کوئٹہ روانہ

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے ہیں ،دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گےجہاں یادگار شہدا پر پھول چڑھائیں گے۔ نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا پوری قوت کیساتھ میدان میں اترنے اور بڑے جلسوں کا اعلان

وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی اور ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم کے دورے پر پی ٹی آئی اور بی اے پی کے تعلقات سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا 9 فروری کو فیصل آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر زرعی یونیورسٹی پہنچیں گے اور یونیورسٹی کے آڈیٹوریم حال میں شہریوں کو صحت کارڈ تقسیم کریں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم فیڈمک کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

وزیراعظم کے دورے کے سبب ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دورہ وزیر اعظم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جارہا ہے۔