لاہور قلندرز کی فتح

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کی ہوم گراؤنڈ پر فتح، ملتان سلطانز کو پہلی شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل سٹیڈیم میں دیکھنے کا امکان

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے میچز ہوم گراونڈ میں ہونے کا امکان

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور ملطان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دیا۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ عبداللہ شفیق 4، کامران غلام 42، محمد حفیظ 43 اور فل سالٹ نے 26 رنز بنائے۔

ملطان سلطانز کے سارے کھلاڑی دوسری اننگز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سلطانز کی جانب سے صرف صہیب مقصود نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے، جبکہ کپتان محمد رضوان 20، ٹم ڈیوڈ 24 اور خوشدل شاہ 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 3، جبکہ کپتان شاہین آفریدی، حارث روؤف اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ٹی 20میچ میں شکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں ملتان سلطانز کی یہ پہلی شکست تھی، اس سے قبل وہ اپنے تمام مقابلے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہیں۔