کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کورونا ٹیسٹ

کینیڈین گلوکار کورونا کا شکار، دورہ امریکا ملتوی

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد کینیڈین گلوکار نے امریکا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

جسٹن بیبر کا لاس ویگاس میں ہونے والا جسٹس ورلڈ ٹور’ شو گلوکار کو کوویڈ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، گلوکار کی ٹیم نے نیویارک ٹائمز کو جسٹن کو کورونا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

جسٹن بیبرکی ٹیم نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا ہے کہ لاس ویگاس، نیواڈا میں اتوار کا شو 28 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

تاہم سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جسٹن بیبر ہی وہ ہیں جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار میں کووڈ کی ہلکی علامات ہیں اور وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہے ہیں