آرمی چیف کی آسٹریلوی چیف ملاقات

آرمی چیف کی آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان صورتِ حال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

یہ بھی پڑھیں:آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل: آرمی چیف کا شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں اور دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اینگس جے کیمبل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ جنرل اینگس نے سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ جنرل اینگس نے دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا عہد کیا۔ جنرل اینگس جے کیمبل نے افغان صورتِ حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا گیا۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان