شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی لیگ

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی بڑی ٹرافی جیتنے والے کم عمرکپتان قرار

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر ترین کپتان بن گئے ہیں، پی ایس ایل میں انہوں نے لاہور قلندرز کو اپنی پہلی فتح دلائی۔

شاہین آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل کی ٹرافی جیت کر منفرد اعزازاپنے نام کر لیا۔ شاہین آفریدی کسی بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے کم عمر ترین فاتح کپتان بن گئے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ نے 2012 میں 22 سال کی عمر میں سڈنی سکسرز کیلئے بگ بیش ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ پی ایس ایل میں محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ 7کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار فتح اپنے نام کی۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین تھی۔
لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔