بلاول عوامی مارچ سے خطاب

عمران خان ووٹ نہیں بلکہ امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان ووٹ نہیں بلکہ امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان میں ہمت ہے تو 24 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں اور نئے انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد: ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ناکام نہیں لوٹیں گے، فضل الرحمان

پی پی پی چیئرمین نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب وہ گالی دینے پر اتر آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے وزیرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جتنے خوف زدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا ہدف عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانا اور شفاف الیکشن کرانا ہے۔