تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم

تحریک عدم اعتماد: پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس کل طلب

پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ، جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت ہوگا اور نوازشریف اجلاس میں وڈیولنک سے اورپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت مخالف حتمی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی اور مولانافضل الرحمان حکومتی اتحادیوں،اپوزیشن سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے۔۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاایک بار پھر 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

خیال رہے گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا عمران خان میں وارننگ دے رہا ہوں اپنی زبان ٹھیک کر لو، سن لو ہم تمھیں جام کرنا جانتے ہیں۔ فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی تو معاملات گلی کوچوں میں لے کر جائیں گے، پھر ہم سے کہا جائے گا کہ آپ ایسا نہ کریں کہ کہیں نظام نہ لپیٹ لیا جائے۔ مولانا نے وزیراعظم کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ہم نے شرافت کا راستہ اپنایا مگر تمہاری فطرت میں یہ چیز نہیں، آپ کی زبان بتا رہی ہے کہ وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں ہیں، لگام لگایا جائے، اس کے گلے میں پٹا ڈالا جائے، کیوں کہ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں استحکام، 100 اندیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ