لمپی وائرس متاثرہ مویشیوں میں تیزی

سندھ: لمپی وائرس سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ

سندھ میں جِلد کی بیماری ‘لمپی وائرس’ سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، شرح اموات ڈھائی فیصد تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لمپی وائرس مویشیوں میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، متاثرہ جانوروں کی بڑی تعداد کراچی میں موجود ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ جانور کو کاٹنے والے مچھر یا مکھی وائرس کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

یہ بھی پڑھیں: چیونٹیاں بھی اب کینسر کی تشخیص کر سکیں گی

اس حوالے سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ جانوروں کیلئے مچھر دانیاں کبھی نہیں خریدی گئیں، گوٹ پاکس ویکسین سے لمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں میں بہتری ائی ہے۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

پنجاب سےگوٹ پاکس ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں منگوائی ہیں، ایک ہفتے میں 40 لاکھ مزید خوراکیں درآمدکریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرز نے جِلدی بیماری سے متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ کے استعمال کو مضر صحت قرار دیا ہے