نواز شریف کی آزاد کشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت

آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر کا کہنا ہےکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق اسپیکر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی

یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ سمیت سارے گروپ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے: حمزہ شہباز

آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی اکثریت کھو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا تو 8 رکن بھی جمع نہیں ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

سابق اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے آئین کے ساتھ کھلو اڑ کیا ہے۔