اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی نشت پر انتخاب کے لیے شیڈیل جاری ۔

اس سلسلے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری۔

مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔