وزیراعظم نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائر پورٹ میٹرو بس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائر پورٹ میٹرو بس کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تحفہ2017 میں میاں نواز شریف نے قوم کو دیا تھا اسے 2018 میںآپریشنل ہونا تھا۔حکومت بدلی تو منصوبہ چار سال تک تاخیر کا شکار رہا۔وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے اس منصوبے کے لئے ہر چیز تھی بس عزم کی کمی تھی۔بدقسمتی سے ہمارے ہاں ترقی و خوشحالی کے منصوبے قرضوں سے پورے کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات