جنگلی حیات کی افزائش نسل س

جنگلی حیات کی افزائش نسل سے منسلک اداروں کیلئے بریڈنگ فیسلٹی رولز کا اجرا

حکومت خیبر پختونخوا نے وائلڈ لائف ایکٹ 2015 کے تحت جنگلی حیات کا افزائش نسل کرنے کیلئے بریڈنگ فیسلٹی رولز کا اجرا کردیا ۔ ان رولز کے تحت کوئی بھی شخص یا ادارہ کسی بھی جنگلی حیات کے جانور یا پرندوںکیلئے بریڈنگ فیسلٹی تعمیر کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز محکمہ جنگلی حیات نے عوام الناس کیلئے پریس ریلز جاری کردیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں اگر کوئی بھی جنگلی حیات کی بریڈنگ فیسلٹی موجود ہے تو اس کے مالکان اپنے کاروبار کوفوری طور پر ان رولز کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ جنگلی حیات کے دفاتر میں رجسٹرڈ کروالیں بصورت دیگر ان کے کاروبار کو غیر قانونی تصور کیا جائیگا اور محکمہ جنگلی حیات انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریگا۔ غیرقانونی بریڈنگ فیسلٹیزکا کاروبارکرنے والے مالکان یا اداروں کو فوری طور پر بندش، بھاری جرمانوں اور قید وبند کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ