فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ

فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ،قومی ٹیم کل شب سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگی،4جون کو بھارت سے ٹکرائو

فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کل شب سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی، ۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چار جون کوآمنے سامنے ہوں گی،سوئٹزرلینڈ میں چار اور پانچ جون کو ہاکی فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ کھیلاجا رہاہے، پاکستانی ٹیم پہلی بار ہاکی کے اس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شرکت کرئے گی۔ہاکی کے اس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہر ٹیم پانچ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا گراونڈ چھوٹا یعنی اکیانوےمیٹر لمبائی اور پچپن میٹر چوڑائی کاہوتاہے، ہر میچ دس دس منٹ کے دوہاف پر مشتمل ہوتاہے ی، کھلاڑیوں کے مطابق یہ فارمیٹ مشکل ضرور ہے لیکن اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔کوچز ریحان بٹ اور وقاص شریف کو یقین ہےکہ بھارت سمیت ہر ٹیم کو ہرانے کی اہلیت رکھتےہیں۔لڑکوں کے لیے نیا فارمیٹ ہے، بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملےگا، یہ وہ لڑکے ہیں جو سینیر ٹیم کے کیمپ کا حصہ تھے تاہم فائنل ٹیم مں جگہ نہیں پاسکے، اس فارمیٹ میں آگے بڑھنےکے لیے زیادہ سے زیادہ میچز کی ضرورت ہوگی۔قومی ٹیم پہلے روز بھارت کے ساتھ پولینڈ سے بھی کھیلے گی۔ دوسرے روز سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ مقابلہ ہوگا، ہاکی فائیو میں گیند میدان میں سے باہر نہیں جاتی اور مسلسل کھیل جاری رہتاہے، اس کو سپر فٹ فارمیٹ کا نام بھی دیاگیاہے۔ فائیو اے سائیڈ قومی ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ ریحان بٹ جبکہ کوچ وقاص شریف ہونگے.جبکہ منتخب کئے گئے دس رکنی اسکواڈ میں وقار یونس گول کیپر,احتشام اسلم, عقیل احمد,محمد مرتضی یعقوب, تنظیم الحسن کپتان, ارشد لیاقت,حسان امین,ابوزر, عبدالرحمن اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا