خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاسوں میں محمودخان کیوں نہیں جاتے

پشاور(نامہ نگار)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاسوں میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کیوں شرکت نہیں کرتے، یہ سوال اب اہمیت اختیار کرتا جارہاہے ،بدھ کے روزوزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کااجلاس ہواجس محمودخان کے علاوہ تمام وزرائے اعلیٰ شریک تھے ۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

یہ دوسرا موقع ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اجلاس میں بیٹھنے سے گریز کیا۔اس سے قبل وہ انسدادپولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے اورصوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے نمائندگی کی تھی ۔اس اجلاس کے چند روز بعد ایک تقریب میں محمود خان نے کہا تھا کہ وہ اس وفاقی حکومت کو نہیں مانتے اورامپورٹڈ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ