پی سی بی

ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹس کے چیمپئنز کا فیصلہ ہوگیا،جیتنے والوں میں مردان بھی شامل

آزاد جموں و کشمیر، ہزارہ مردان، لورالائی ژوب، لاہور اور بے نظیر آباد میرپور خاص نے ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹس جیت لیے۔

ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہاؤس آف ناردرن میں کھیلے گئے انڈر 19 ڈویژنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں اے جے کے ڈویژن نے گلگت بلتستان ڈویژن کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

کے ایم سی گراؤنڈ یونیورسٹی پشاور میں خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلے گئے انڈر 19 ڈویژنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہزارہ مرادن ڈویژن نے پشاور کوہاٹ ڈویژن کو 62 رنز سے ہرادیا۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے فائنل میں لورالائی ژوب ڈویژن نے کوئٹہ رکشان ڈویژن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر بلوچستان ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید پڑھیں:  زمبابوے نے تیسرے ٹی 20میں پاکستان کو شکست دیدی
مزید پڑھیں:  رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، ساتھی فٹبالر ولید عبد اللہ کا انکشاف

پاک لائنز اکیڈمی لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے فیصل آباد کو 21 رنز سے ہرا کر سینٹرل پنجاب انڈر 19 ڈویژنل ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں بے نظیر آباد میرپور خاص نے کراچی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سندھ ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ جیت لیا۔