ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹس نے دھوم مچا دی

ماہرہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کی ہردلعزیز شخصیات میں ہوتا ہے۔ اداکارہ اپنی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکارہ اپنی فلم کی پروموشنز کے علاوہ کچھ فوٹو شوٹس بھی کروا رہی ہیں جن کو مداحوں بہت پسند کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں خوبصورت مغربی اور مشرقی لباس زیب تن کرتے ہوئے فوٹو شوٹس کروائے ہیں ۔ ایک فوٹو شوٹ میں ماہرہ نے خوبصورت پھولوں کا لباس پہنا جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرہ کے ایک خوبصورت سفید لباس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔ لیس والی سفید مختصر قمیض خوبصورت سفید شلوار کے ساتھ جوڑی ہوئی تھی،سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے مداحوں نے ان کے تصاویر کو سراہا اور خوب تعریفیں کیں۔