پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

نیب ترامیم، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رواں ہفتے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کسی بھی نظام کی جڑیں کھوکھلی کردیتی ہے، جس ملک میں کرپشن ہو اور انصاف نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ قانون کی حکمرانی قائم کرنے سے ہی ملک ترقی کرےگا۔ حکومت نے بےشرمی اور ڈھٹائی سے نیب ترامیم پارلیمنٹ سے پاس کرائیں، اُمید ہے عدالت نیب قانون میں حکومتی ترامیم کا نوٹس لے گی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب قانون میں جو ترامیم کیں اُس سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پھنسے ملزمان بچ جائیں گے۔ امپورٹڈ حکومت عوام کیلئے نہیں اِس مقصد کیلئے اقتدار میں آئی تھی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان100 ججر لگا کر ہمیں جیل میں ڈالنا چاہتا تھا، میں پوچھتا ہوں اگر یہ لوگ بےقصور تھے تو پھر انہیں کس چیز کا خوف تھا؟ شہبازشریف پر24 ارب روپے کیسز ہیں۔ شہبازشریف اور آصف زرداری کے اربوں روپے جعلی اکاونٹس میں آئے، انھیں جیل میں ہونا چاہئے تھا۔ جو ترامیم کی گئی ہیں اُن سے یہ تمام ملزمان پاک صاف ہو کر نکل جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق