میرا پریس کانفرنس میں جذباتی کیوں ہو گئیں؟

میرا ایک ورسٹائل اور بولڈ پاکستانی فلمی اداکارہ، ماڈل، ٹیلی ویژن پریزینٹر ہیں جو ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ میرا آج تک لالی وڈ کی مختلف  فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ میرا کا شمار ان اداکارہ میں ہوتا ہے جو اکثر کئی وجوہات کی بنا پر شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں، لالی وڈ اداکارہ میرا ایک پریس کانفرنس میں جذباتی ہو گئیں جب انہوں نے سوال کیا کہ پاکستانی سینما گھر اپنی مقامی فلموں کی تشہیر کے بجائے بین الاقوامی فلموں کو کیوں فروغ دے رہے ہیں۔ ’’میری فلم سوہنی ماہیوال کو بغیر کسی خاص وجہ کے  پیش کرنے کے لیے سینما بھی نہیں ملا۔ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی دیگر پاکستانی فلموں کو سینما گھروں سے ہٹا دیا گیا، کیوں؟ ہم سرخیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے لیکن ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جاتا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم خاموش رہیں اور اس پر بات بھی نہ کریں، یہ سراسر ناانصافی ہے۔ کیا یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم پاکستانی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں؟ مجھے نہیں معلوم کہ آنے والے سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کے ساتھ کیا ہو گا”،

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے