افغان نوجوانوں کی موت

غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے والے 4 افغان نوجوانوں کی موت

ویب ڈیسک: پاراچنار کے کوہ سفید پر برفباری اور شدید سردی کے باعث افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے والے 4 افغان نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ صوبہ ننگر ہار سے پاکستان سینٹرل کرم داخل ہوتے وقت پیش آیا، چاروں جاں بحق افغان نوجوان غیر قانونی طورپر پاکستان داخل ہوئے تھے، پاکستانی علاقے پاراچنار کے کوہ سفید پر برفباری و شدید سردی کی وجہ سے ان کی موت واقعہ ہوئی،

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے کی وجہ سے میتوں کا لانا ناممکن تھا چاروں نوجوانوں کو اسی مقام پر سپرد خاک کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت لقمان، عبدالجلیل، سلمان اور نقیب کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق صوبہ ننگرہار جلال آباد سے ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت