خارش زدہ جانور کی قربانی کرنا

خارش زدہ جانور کی قربانی کرنا

سوال: قربانی کے جانور کو اگر جسم پر خارش ہو تو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

جواب: خارش والے جانور کی قربانی درست ہے لیکن اگر خارش کی وجہ سے بالکل کمزور ہوگیا ہو یا خارش کھال سے گزر کر گوشت تک پہنچ گئی ہو تو اس کی قربانی درست نہیں ہو گی۔