آٹے کی چوری

نوشہرہ میں سرکاری آٹے کی چوری پکڑی گئی

نوشہرہ(نمائندہ مشرق)محکمہ خوراک نوشہرہ نے تارو جبہ میں چھاپہ مار کر پشاور کی فلور ملز کے سرکاری آٹے کے چھپائے گئے سینکڑوں تھیلے برآمد کر لئے،

سبسڈائزڈ آٹے کے تھیلے پنجاب کی بوریوں میں تبدیل کر کے آٹا بازار میں بیچا جا رہا تھا، محکمہ خوراک نوشہرہ کو اطلاع ملی کہ تاروجبہ کے مقام پر ایک پرائیویٹ گودام کا مالک صحبت خان ساکن پھندو پشاور کی اسلامیہ فلور ملز اور کمانگرہ فلور ملز سے سبسڈائزڈ آٹا سینکڑوں بوری روزانہ لاتا ہے اور ان کی بوریوں کو پنجاب کے تھیلوں میں تبدیل کرکے زائد قیمت پر بازار میں فروخت کرتا ہے،

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

محکمہ خوراک نوشہرہ کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اقبال حسین نے پولیس پارٹی اور محکمہ خوراک کی چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ تارو جبہ گودام پر چھاپہ مارا تو گودام کو تالے لگے تھے جب تالے توڑ کر گودام کی تلاشی لی گئی تو گودام سے پشاور فلور ملز کے سرکاری آٹے کے دس کلو اور 20 کلو کے سینکڑوں تھیلے اور پنجاب کی مختلف فلور ملز کی خالی بوریاں بھی برآمد کر لی گئیں، محکمہ خوراک نے گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک