امام مسجدکی تنخواہ

امام مسجدکی تنخواہ کے تنازعہ پرنمازی لڑپڑے،17زخمی

سوات(بیورو رپورٹ) چارباغ کے علاقہ عالم گنج کی مسجد میں امام مسجد کی تنخواہ کے تنازع پر مقتدیوں نے مسجد کو میدان جنگ بنادیا۔

ایک دوسرے پر ہلہ بول دیا جس میں17نمازی زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او کے مطابق امام مسجد کی تنخواہ زیادہ یا کم ہونے کے تنازع پر نمازیوں نے پہلے مسجد میں اور بعد میں مسجد سے باہر ایک دوسرے پر حملے کئے جس میں17افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے25 افراد کو مقدمہ میں نامزد کرکے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور