بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے کم انٹرنیشنل میچ کھیل کر 10 ہزار مکمل کر لئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دس ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں، بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے کم انٹرنیشنل میچ کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے، بابر اعظم نے 228 انٹرنیشنل میچ کھیل کر دس ہزار رنز مکمل کئے ہیں، اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے کم  انٹرنیشنل  میچوں میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جاوید میانداد کو حاصل تھا جنہوں نے 248 انٹرنیشنل میچ کھیل کر اپنے کیریئر کے دس ہزار رنز مکمل کئے تھے، پاکستان کی جانب سے دس ہزار  انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سعید انور نے یہ اعزاز 255، محمد یوسف نے 261، انضمام الحق نے 281، یونس خان نے 284، مصباح الحق نے 286، سلیم ملک نے 309، محمد حفیظ نے 328، شعیب ملک نے 358 اور شاہد آفریدی نے 441 انٹرنیشنل میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر