جانتھن ٹروٹ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

انگلینڈ کے سابق کرکٹر جانتھن ٹروٹ کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، ٹروٹ کی ذمہ داری اگست میں افغانستان کی ٹیم کا دورہ آئرلینڈ ہے جس کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے، 41 سالہ جانتھن ٹروٹ کو پہلی مرتبہ کسی سینئر بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے تاہم وہ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بطور کنسٹلنٹ خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جانتھن ٹروٹ انگلینڈ کی جانب سے 52 ٹیسٹ میچوں میں 3835 رنز سکور کرچکے ہیں ، جانتھن ٹروٹ انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں بھی 2819 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں، ہیڈ کوچ مقرر ہونے کے بعد جانتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں دنیا کی ایسی ٹیم کا کوچ مقرر ہوا ہوں جس میں بے انتہا کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایک بہترین کرکٹ ٹیم کا روپ دوں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ