اعصام الحق

اعصام الحق نے پشاور میں ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا

پاکستان کے ٹینس سٹار اور انٹرنیشنل لیول پر ملک وقوم کا نام روشن کرنیوالے لاہور کے سپوت اعصام الحق نے ملک بھر میں ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز اعصام الحق پشاور پہنچے انہوں نے دوسرے پاکستان کے ہیرو ٹینس سٹار عقیل خان کیساتھ پشاور کے شاہی باغ ٹینس کلب میں انڈر18 کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے اس موقع پر ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل’ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس طارق خان’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکر اللہ ‘ٹرینر شاہد آفریدی’ ذاکر اللہ ‘ ہارون خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں’میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،پشاور میں ٹینس کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں خیبرپختونخوا کے بیشتر کھلاڑی ٹاپ رینکنگ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری