سیلاب میں6انچ پانی

سیلاب میں6انچ پانی انسان اور2فٹ اونچا پانی گاڑی بہا سکتا ہے

ویب دیسک :خیبر پختونخوامیں سیلاب کی صورتحال پر ریڈ کراس کی جانب سے لوگوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق جن حالات کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں ان میں شدید یا زمین کو سیراب کرنے والی کئی گھنٹوں یا دنوں تک کی مسلسل بارش شامل ہے جبکہ اچانک سیلاب کسی ندی یا کم بلندی کے علاقے میں پانی کے اچانک چڑھاؤ کی وجہ سے آتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر کے مطابق سیلاب کے پانی سے دور رہا جائے اور جہاں پانی ٹخنوں سے اوپر ہو، رک جائیں، مڑیں اور کسی اور راستے سے جائیں تیزی سے بہتا ہوا چھ انچ اونچا پانی پاؤں کو ڈگمگا سکتا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اگر گاڑی سیلاب والی سڑک پرآ جائیں تو واپس مڑ جائیں اور کوئی محفوظ راستہ اختیار کریں اگر گاڑی سیلاب والی سڑک پر پھنس جائے اور اردگرد پانی بڑھ رہا ہو تو جلد اپنی گاڑی سے باہر نکلیں۔
کاریں دوفٹ سے کم متحرک پانی میں بہہ سکتی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے مطابق بچوں کو پانی سے دور رکھیں وہ متجسس ہوتے ہیں اور اکثر بہتے پانی اور کھڑے پانی کے بارے میں فیصلہ نہیں کر پاتے سیلاب زدہ علاقوں میں رات کے وقت سفر سے محتاط رہیں۔ تدابیر میں بتایا گیا ہے کہ صفائی اور ذاتی حفظان صحت کی اشیاء یعنی ذاتی دستاویزات کی نقول، ادویات کی فہرست اور مریض کی طبی معلومات، دستاویز انتقال، گھر کا کرایہ نامہ، پیدائش کے سرٹیفکیٹ، بیمہ پالیسیاں سیل فونز بمعہ چارجرز، خاندانی اور ہنگامی حالت کے رابطے کی معلومات ، اضافی رقم، ہنگامی حالت کے کمبل ،بچوں کا سامان بوتلیں، نسخہ، بچوں کا کھانا، ڈائپرز وغیرہ، پالتو جانوروں کے سامان کا تحفظ کیا جائے۔
اس طرح سیلابی ریلے کے بعد گھر میں داخل ہونے سے پہلے، بجلی کی ڈھیلی تاروں، ٹوٹی ہوئی گیس کی لائنز، بنیادوں کی دراڑوں یا دیگر نقصانات سے ہوشیار رہیں۔ سیلاب اور بارش سے گھر کے کچھ حصے گرے یا ٹوٹے ہوئے ہو سکتے ہیں داخلی راستوں کی طرف احتیاط سے جائیں۔ بارش اور سیلاب میں جنگلی جانوروں، خاص طور پر زہریلے سانپوں سے ہوشیار رہیں جو گھروں میں سیلاب کے پانی کے ساتھ داخل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بے گھر فلسطینیوں کی اپنے کیمپوں پرشکریہ 'امریکی طلبہ 'کی چاکنگ