عمران خان کا سیلاب متاثرین کی مددکیلئےانٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیر کی شب انٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ہم نےفیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی خاطر چندہ جمع کرنےکیلئےمیں پیر کی شب انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا۔امدادی سرگرمیوں کیلئےعمران ٹائیگرز کے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے گا۔ ضرورت کی بناءپر فنڈز کی نشاندہی اورتخصیص کے عمل کو مربوط بنانے کیلئے ثانیہ نشتر کی زیرِ قیادت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔
عمرا ن خان نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہماری امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک بھی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  وانا، پشتو ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام سالانہ منڑے گل مشاعرے کا انعقاد