آسڑیلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو شکست دیدی

آسڑیلیا اور زمبابوے کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، ٹائونسول کوئنز لینڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس آسڑیلیا نے جیت کر پہلے زمبابوے کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 47.3اوورز میں 200 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، زمبابوے کی جانب سے ویزلی مدھویرے 72 جبکہ تادیوانشے مارومانی 45 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ، کپتان ریگس چاکابوا 31 رنز سکور کرسکے تھے۔آسڑیلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے پانچ، ایڈم زمپا نے تین جبکہ مچل سٹارک اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 33.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، ڈیوڈ وارنر نے 57 جبکہ سٹیون سمتھ نے 48 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، زمبابوے کی جانب سے ریان برل نے تین جبکہ سکندر رضا اور رچرڈ نگرووا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، آسڑیلیا کے کیمرون گرین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سینٹرل ایشین والی بال لیگ، غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع