خیبرپختونخواکو20ارب خسارے

وفاق سے محاذآرائی،خیبرپختونخواکو20ارب خسارے کاسامنا

ویب ڈیسک : وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان محاذ آرئی نے صوبے کو شدید مالی بحران کا شکار کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت اس وقت 20ارب روپے خسارے کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ وفاق سے فنڈز کی ترسیل میں تعطل ہے۔ صوبائی حکومت کو خسارے کے باعث سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ صوبائی حکومت کو اس وقت مرکز کے ساتھ محاذ آرائی کی قیمت چکانا پڑرہی ہے اور اس وقت صوبے کو قومی مالیاتی کمیشن کے تحت اپنا حصہ ملنے میں بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے.
صوبائی حکومت کے پاس اس وقت تنخواہوں کی ادائیگی اور جاری اخراجات پورے کرنے کیلئے بھی مطلوبہ رقم موجود نہیں ہے تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق صوبے کو درکار رقم وفاق سے موصول نہیں ہورہی جس کی وجہ سے صوبے کی موجودہ مالی صورتحال منفی 20ارب ہے یعنی صوبے کو 20ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج