نواز شریف، عمران پس پردہ روابط کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے نواز شریف اور عمران خان کے مابین پسِ پردہ روابط کے معاملے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں لیکن حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے عمران خان کا مؤقف غیرمبہم اوردوٹوک ہے۔
انہوں نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری کا کہناتھاکہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بغیرکسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ