استاد امانت علی خان کی 48ویں برسی آج منائی جا رہی

معروف کلاسیکی گلوکار استاد امانت علی خان کی 48ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔1922 میں ہندوستانی شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق موسیقاروں کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا۔

1948 میں وہ پاکستان ہجرت کر گئے۔ انہوں نے کلاسیکی کے ساتھ ساتھ غزل کی گائیکی میں بھی شہرت حاصل کی۔انہوں نے بہت سی غزلیں ریلیز کیں، جن میں انشاء جی اٹھاو اب کچھ کرو، ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام اور مورا جیا نہ لگے اور بہت سی دوسری غزلیں جو آج بھی شائقین کو یاد ہیں۔انہیں حکومت پاکستان نے 2009 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے