ہم نے پرویز الہٰی کا بھرپور ساتھ دینا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں، پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کے ساتھ کھڑی ہےعوام ہمارے ساتھ ہے ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے، فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ملک کی ضرورت ہیں، انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہاہے، پرامن انتخاب کے ذریعے راستہ فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم