حکومت نے پٹرولیم مصنوعات

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی ہے اور نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 235 روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے اور اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ