خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اسمبلی کے سامنے مظاہروں اور دھرنے کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان 15 ہزار پرائمری اسکول آج سے بند کر دئیے گئے۔اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کی منظوری کےلیے 5 اکتوبر تک بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

صوبائی صدر عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار برسوں سے سکیل اپگریڈیشن کا مسئلہ چل رہا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور وزرا سے کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔پرائمری ٹیچر سکیل 12 پر بھرتی کیا جاتا ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکول کے لیے گریڈ 15 یا 16 پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ان تمام بھرتیوں کے لیے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کے استاد کا گریڈ کیوں کم ہے؟
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کےلیے تیاری مکمل ہے ہنگامی حالات کے پیش نظر اسمبلی چوک میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس