عمران خان آڈیو لیک پر ردعمل

فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا

فواد چوہدرنےاپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ #NRO22 کو جائز ثابت کر لیں?


انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا، یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتا ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی، اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو ئی ہے.مبینہ آڈیو میں عمران خان نے کہا کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی دو آڈیوز لیک ہو چکی ہیں جس میں وہ مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی