پشاور اغوا ہونے والے شخص

پشاور: دن دیہاڑے اغوا ہونے والے شخص کی چند گھنٹے بعد نعش برآمد

پشاور(داود خان )پولیس سٹیشن ریگی کے علاقہ ملازئی بازار سے دن دیہاڑے اغوا ہونیوالے شخص کی چند گھنٹے بعد نعش برآمدکرلی گئی ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی.
زرائع کے مطابق گزشتہ روز مدعی جہانگیر ولد نیاز محمد ساکن مسکین آباد ملازئی نے رپورٹ درج کروائی کہ چچا زاد بھائی مغل خان اور احتشام اللہ ولد ولد زرین شاہ سکنہ ریگی یوسف زئی کے ساتھ بازار گیا جہاں چند کسان جسمیں گلشاد ولد تورا باز، خانشاد، کفایت پسران گلشاد، صداقت ولد سخاوت عرفان ولد ملاجان ساکنان ملازئی،احتشام عرف جلال ولد نامعلوم سکنہ چارسدہ ،آفاق ولد نامعلوم سکنہ گڑھی فضل حق نے اسلحہ کے بٹو پر انکو مارا پیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، جس کے بعد وہ مقتول مغل خان کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے .
جس کی رپورٹ درج کرائی گئی چند ہی گھنٹوں بعد مقتول مغل خان کی نعش شاہی بالا سے برآمد ہوئی جس کو پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کرد۔

مزید پڑھیں:  مشی گن یونیورسٹی کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل